کراچی میں پارکوں سے تجاوزات گرانے کا حکم
کراچی ...سپریم کورٹ نے کراچی پارکوں اور میدانوں پر قبضے اور سیاسی دفاتر، کشمیر روڈ سے شادی ہالز سمیت تمام غیر قانونی تعمیرات فوری گرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ شہر بھر کے پارکس اور کھیل کے میدان اصل شکل میں بحال کئے جائیں۔ جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے چائنہ گراونڈ ہوتا تھا ہم وہاں کرکٹ کھیلتے تھے۔ ہفتے کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پارکوں اور میدانوں پر قبضے اور سیاسی دفاتر گرانے سے متعلق سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے شاہراہ قائدین پر کھیل کا میدان فوری واگزار کرانے کا حکم بھی جاری کردیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے رفاعی پلاٹوں پر تجاوزات برداشت نہیں کرسکتے۔